*[pakistan] - ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، وزیراعظم*

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی جب کہ لوگ فکر نہ کریں روپے کی قدر میں جلد اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بارپاکستان میں ایک پورا کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگ رہا ہے، اس جوائنٹ وینچرسے 45 ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی اور ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے پر صبح سے لوگوں کی کالز آرہی ہیں، سب کوکہتا ہوں پریشان نہ ہوں کیونکہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپیہ نیچے گیا ہے ، جیسے جیسے سرماریہ کاری اور ایکسپورٹ بڑھے گی تو ڈالر کی کمی پوری ہوجائے گی، ملک میں مزید ڈالرز آئیں گے اس لیے لوگ فکر نہ کریں، جلد روپیہ مضبوط ہوگا ۔...


Story in Audio